213

حالیہ بارشوں,سیلابی اور لمپی اسکن بیماری سے مرنے والے جانوروں کے مالکان کو ریلیف فراہم کیا جائے،عمردراز جوئیہ

نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)سیاسی و سماجی شخصیت ملک عمر دراز جوئیہ نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں,سیلابی اور لمپی اسکن بیماری سے مرنے والے جانوروں کے مالکان کو ریلیف فراہم کیا جانا بہت ضروری ہے اور انکی امداد کے لیے پنجاب حکومت جلد اقدامات اٹھائے ان باتوں کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے باعث متعدد مکان،گھر منہدم ہوئے جس سے انکی تعمیر کے لیے امداد دی جانی چاہیے اسکے ساتھ ساتھ انکے گھروں کے بجلی بل بھی معاف کئے جائیں انہوں نے کہا کہ بارشی پانی سے سینکڑوں ایکڑ رقبہ اور ٹیوب ویل بھی برباد ہو گئے اور آج کل جو لمپی اسکن بیماری جانوروں میں آئی اور اسکے باعث متعدد جانور ہلاک ہوئے اور ان مالکان کی تا حال نہ تو کوئی رپورٹ بنائی گئی اور نہ ہی کسی قسم کا افسران بالا کی جانب سے ان علاقوں کا دورہ کیا گیا, اگر افسران دورہ کرتے ہیں تو صرف اور صرف ڈی ایچ کیو ہسپتال کا, جہاں فوٹو سیشن کیا جاتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ متاثرین کا رو رو کر برا حال ہے اور کروڑوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے اور امداد کے منتظر ہیں اس وقت انکے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلنے کی ضرورت ہے آخر میں انہوں نے وزیراعلی پنجاب پرویز الہی سے درخواست کی کہ وہ متاثر کی امداد کے لیے اپنے احکامات صادر فرمائیں تاکہ اللہ اور اسکے رسول اس نیک کام کرنے پر راضی ہو جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں