228

ختم نبوت کے بغیر ایمان نامکمل ہے ،قاری عبدالوہاب ربانی

نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)قاری عبدالوہاب ربانی ناظم مرکزی جمعیت اہل حدیث خوشاب نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے بغیر ایمان نامکمل ہے اب قیامت تک کوئی نیا نبی نہیں آئیگا بلکہ ایک مسلمان کیلے آئیڈیل رہبرو رہنما صرف حضرت محمد ﷺ ہیں جن کی اطا عت محبت کےبغیر دنیا و آخرت کی کامیابی نہیں مل سکتی ہم سب نے اس پیغام کو عام کرنا اور اس کی دعوت دینا ہرانسان کو محبوب نبی کریم محمد ﷺ کا سچا غلام و تابعدار بنانا ہمارا مشن ہے اسی سلسلہ میں ضلع بھر میں ختم نبوت تربیتی ورکشاپ کا اہتمام آج 24اگست بروز بدھ بعد نماز مغرب مرکزی جامع مسجد اہل حدیث تلوکر میں کیا گیا ہے عظیم الشان ختم نبوت تربیتی ورکشاپ میں مولانا حافظ سید نادرشاہ پروفیسر احسان اللہ فاروقی قاری عبدالوہاب ربانی مولاناعبدالحفیظ اکرم اور خصوصی خطاب پروفیسر ڈاکٹر عامرمنیرسابق قادیانی مبلغ کا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں