237

کھوڑہ میں شہریوں نے بجلی بلوں میں اضافی ٹیکسوں پر واپڈا اور حکومت کے خلاف احتجاج

نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان) وادی سون کے موضع کھوڑہ میں شہریوں نے بجلی بلوں میں اضافی ٹیکسوں پر واپڈا اور حکومت کے خلاف احتجاج کیا کھوڑہ کے شہری بجلی بلوں میں بے تحاشا اضافہ پرپھٹ پڑے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا کہ حکومت نے مہنگائی کے ہاتھوں تنگ عوام پر بجلی کے ٹیکس لگا کر بم گرا دیا ہے آج تک اتنے ٹیکس کسی حکومت نے نہیں لگائے مہنگائی کے ہاتھوں ہمارا جینا محال ہوگیا ہے انہوں نے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف سے ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے مظاہرین نے خوشاب اوچھالی روڈ کو ڈیڑھ گھنٹے تک بندرکھا جس سے راہگیروں، مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا نمبردار ملک امین الدین کی مداخلت پر ایس ڈی او واپڈا کفایت علی اور ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ ملک شیر محمد نے مظاہرین کو اعتماد میں لیکرروڈ ٹریفک کیلئے کھلوا دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں