253

عیسائی خاندان نے معروف عالم دین قاری عبدالوہاب ربانی کے ہاتھ پر کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کرلیا

نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہدفاروق اعوان)عیسائی خاندان نے معروف عالم دین قاری عبدالوہاب ربانی کے ہاتھ پر کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کرلیا ملک نعیم اعوان کے ڈیرہ پر تقریب میں عیسائی خاندان کے 8 افراد کا اسلام سے محبت اور اس کو قبول کرنے کے شوق کی بنا پر معروف عالم دین قاری عبدالوہاب ربانی نے انہیں کلمہ پڑھایا اور اسلام کے بنیادی احکام ضروری تعلیمات کے بعد ان کے نئے اسلامی نام محمدابوبکر،عبدالرحمن،عبداللہ ،عائشہ، کلثوم،رقیہ،زینب اور فاطمہ رکھے گئے ہیں تقریب میں ملک نعیم اعوان،ملک عظیم اعوان،ملک ندیم اعوان ماسٹرمحمد حیات محمد امین و دیگر احباب نے شرکت کی اور نو مسلم خاندان کو مبارک باد دی اورخوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی طرف سے نو مسلم خاندان کو تحفے تحائف پیش کئے دعائے خیر کی گئی اور دعوت کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر معروف عالم دین قاری عبدالوہاب ربانی ناظم مرکزی جمعیت اہل حدیث خوشاب نے کہا کہ کلمہ کی بدولت صرف خوش نصیوں کو حاصل ہوتی ہےکلمہ پڑھ کراسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنا جہنم سے آزادی اور جنت میں محبوب نبی کریم محمد ﷺ کےمبارک ہاتھوں جام کوثر نصیب ہوتا ہے کلمہ کی بدولت صرف خوش نصیوں کو حاصل ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ نو مسلم ہونے والے افراد کی دیکھ بھال پشت پناہی اور انکے ہر دکھ سکھ میں کام آنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں