نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)میڈیکل سوشل ویلفیئر آفس کے زیر اہتمام جشن آزادی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف این جی اوز کے سربراہان نجم السلام،ملک فرید،ملک حق نواز،جہانگیراحمد،غلام علی،اور ڈاکٹر فاروق احمد نے شرکت کی سوشل آفیسر نجم النسا ملک نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ملک پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے کوشاں رہنا چاہیے بعد ازاں جشن آزادی کا کیک کاٹا،مریضوں میں مٹھائی تقسیم،بچوں میں مہندی کا مقابلہ،پودا لگایا،ملی نغمہ اور واک کی گئی۔
411