224

‘پولیس افسران و ملازمین کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی،ڈی پی او خوشاب

نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے کہا ہے کہ ملک کے اندرونی دشمنوں کا قلع قمع پولیس کے بغیر ممکن نہیں پولیس اور سول ادارے آج کے دن شہداء کو نہیں بھولیں گے ‘پولیس افسران و ملازمین کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی وہ خاندان جو اپنے سربراہ سے محروم ہوجاتا ہے انکا خیال رکھنا ہم سب کا فرض ہے وہ ڈپٹی کمشنر خوشاب کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی کے ہمراہ شہداء پولیس لائنز جوہرآباد پر پھول چڑھانے کے بعد اخبار نویسوں سے بات چیت کررہے تھے انہوں نے مزید کہاکہ پولیس شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دینگے شہدائے نے سینے پر گولیاں کھا کر جام شہادت نوش کیا عہد کرتے ہیں کہ جس نے پولیس کی وردی پہنی ہے وہ ملک پر آنچ نہیں آنے دیگا انہوں نے مزید کہاکہ شہداء کے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں شہداء کے خاندان ہمارے خاندان کا حصہ ہیں انشاء اللہ ہر محاذ پر دشمنوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خوشاب شعیب علی نے کہا کہ ملک بھر میں آج یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر وطن عزیز میں امن و استحکام اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے اپنے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے پولیس فورس کے جوانوں کو خرج عقیدت پیش کرتے ہیں ‘ یوم شہدائے پولیس ہر سال مورخہ 4 اگست کو ملکی سطح پر منایا جاتا ہے جس کا مقصد شہدائے پولیس کی بے مثال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا اور ان بہادر سپوتوں کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے ‘یادگار شہدا پر پھول چڑھا کر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی نے پولیس کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا اور امن کے قیام اور شہریوں کے مال و جان کے تحفظ میں پولیس کے کردار کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں