نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان) وطن اور قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جوانوں کی شجاعت کو سلام، پاک فوج کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا لسبیلہ کے نزدیک بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں عوام کی مدد پر مامور پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے دلخراش حادثے کے نتیجے میں لیفٹننٹ جنرل سرفراز احمد سمیت 6 فوجی افسران کے جانی نقصان پر وادی سون پر یس کلب تعزیتی اجلاس چیئرمین ملک زاہد فاروق اعوان منعقد ہوا اجلاس میں سانحہ لسبیلہ پر افسوس کا اظہارکیا گیا صدر ملک احمد سعید اعوان اورممبران و عہدیدران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پوری قوم ہیلی کاپٹر میں سوار پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کے نقصان پر افسردہ ہے لیفٹننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 افسران کی بہادری اور شجاعت کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں مزید کہا کہ قوم ان شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی پوری قوم شہداء کے اہلخانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتی ہے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر ملک اور قوم کی خدمت کرنے والے قوم کے حقیقی ہیرو ہیں ہماری مسلح افواج نے ملک اور قوم کے دفاع اور عوام کی خدمات کے لیے ناقابل فراموش قربانیاں پیش کی ہیں پوری قوم اپنے فوجی افسران کی شہادت کو سلام پیش کرتی ہے اللّٰه تعالیٰ قوم کے بہادر سپوتوں کی شہادت کو قبول فرمائے اور ان کے اہلخانہ کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبرجمیل عطاء فرمائے، اجلاس کے اختتام پر شہداء کے لئے خصوصی طور پر فاتحہ خوانی کی گئی۔
243