نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)عوامی خدمت پریقین رکھتے ہیں مسائل زدہ عوام کی زندگیوں میں آسانیاں کرنا ہی ہماری سیاست کا مقصد ہے ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیرملک آصف بھا اعوان نے وادی سون کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اقتدار کے بغیربھی عوام کے مسائل کو حل کرانے میں اپنا بھرپورکردار ادا کیااللہ کےفضل سے سیاست نہیں صرف عوام کی خدمت ہی سیاست کا مقصد ہے اورانشاءاللہ رہے گا عوام کی محبت کا مقروض ہوں عوام کے مسائل حل کرنے کی بھرپورکوشش کررہے ہیں خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں اور اسی سوچ کے تحت میدان سیاست میں عملی کردارادا کررہے ہیں عوامی مسائل کے حل کی خاطرہمیشہ کردار ادا کر رہےہیں اورآئندہ بھی کوئی کسراٹھا نہ رکھی جائے گی ماضی میں منتخب ہونیوالے نام نہاڈ لیڈران نے عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے مسائل میں اضافہ کیا۔
254