204

تحریک انصاف کے زیراہتمام چوہدری پرویز الٰہی کے وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کی خوشی میں ریلی نکالی گئی

نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)گزشتہ رات تحریک انصاف کے زیراہتمام چوہدری پرویز الٰہی کے وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کی خوشی میں تحصیل نوشہرہ میں ریلیاں نکالی گئی شرکاء ریلی نے عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی تمام ریلیاں مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی وائی کراس نوشہرہ پہنچی ریلی کے شرکاء سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اصولوں کی جنگ لڑنے اکیلے نکلا اور قوم اسکے ساتھ کھڑی ھوگئی پرویز الہی کے وزیر اعلیٰ بننے کے خلاف جو بھی سازشیں ھوئیں اسے جمہوری اور قانونی طریقہ سے ناکام بنایا گیااور فتح حق اور سچ کی ھوئی آنے والا وقت تاریخ انصاف کا ھےپرجوش پی ٹی آئی کارکنوں نے موٹر سائیکل اور کاروں پر ریلیاں نکال کرشہر بھر کے چکر لگائے امپورٹڈ حکومت کے خاتمے پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے پی ڈی ایم کی دھونس دھاندلی دھمکیوں پریشرکے باوجود جن ججوں نے میرٹ پر فیصلہ دیا ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں بلاشبہ وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی کی قیادت میں صوبہ کی عوام کے مسائل حل ہوں گے پنجاب میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے جائیں گے مہنگائی کا خاتمہ ہوگا سیاسی بحران کا خاتمہ ہوگا کاروباری طبقہ خوشحال ہوگا عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے ریلی میں تحصیل صدرپی ٹی آئی ملک اخلاق نسال،ملک ظفرنسال،ملک شہزادنسال،ملک نعیم ظفر،ملک غلام جیلانی،ملک الطاف حسین گجر،ملک عارف سلطان مردوال،ملک سلیمان،ملک اعجازپرویز،ملک بلال اعوان سوڈھی جیوالی ودیگر سینکڑوں پی ٹی آئی ورکرز نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں