171

بجلی بل دیکھ کر عوام حیران و پریشان،شہری سراپا احتجاج

نوشہرہ سون سکیسر(زاہد ملک سے)ملک کے دیگر شہروں کی طرح وادی سون میں بھی بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکس ،بھاری رقم کے بل دیکھ کر شہری حیران و پریشان ہوگئے سیاسی و سماجی حلقوں کے نمائندے ،شہری حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں انہوں نے کہا کہ شہریوں کو اضافی ٹیکس کے سال بھاری رقم کے بل بھی بھیج دئیے گئے تمام شہری بل دیکھ کر حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اورحکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں نئے ظالمانہ اقدامات قابل مذمت ہیں بلوں کی بھاری رقوم سے شہری اور غریب عوام مشکلات کا شکار ہیں وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور چیف جسٹس آف پاکستان اور واپڈا حکام نوٹس لیں ورنہ عوام سڑکوں پر احتجاج کرنے کیلئے نکلے گی کیونکہ اضافی بلوں سے عام آدمی کی زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں