نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)تنظیم الاعوان پاکستان کی سپریم کونسل کے زیر اہتمام بحریہ ٹاؤن منی گولف کلب راولپنڈی میں اجلاس منعقد ہوا جس میں متفقہ طور پر عہدیداروں کا چناو عمل میں لایا گیا سابق وفاقی سیکرٹری ملک طاہر سرفراز اعوان کو مرکزی صدر تنظیم الاعوان پاکستان ، ملک قیصر ہارون اعوان کو مرکزی جنرل سیکرٹری تنظیم الاعوان پاکستان اور ملک اشتیاق باری اعوان کو مرکزی چیئرمین تنظیم الاعوان پاکستان منتخب کیا گیاجس میں پورے پاکستان سے تنظیم الاعوان پاکستان کے صوبائی ،ڈویژنل ،ضلعی ،تنظیم الاعوان کے ممبران نے شرکت کی اجلاس کی صدارت ملک سعید اختر اعوان نے کی اجلاس میں یہ بات طے پائی کہ جلد ہی تمام ڈویژن اورضلعی تنظیموں کی کمپوٹرائزڈ رجسٹریشن ہو گی اور خالی عہدے پرکئے جائیں گے جسکے بعداکتوبر میں آزاد کشمیرسمیت ہر صوبے میں اجلاس ہو گا۔
270