نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)وادی سون کے موضع مردوال میں تمام برادریوں نے متفقہ فیصلہ کیا کہ آئندہ ہم اپنی اپنی زرعی زمینوں میں خود کاشت کاری کریں گے تاکہ ہمارے بےروزگار نوجوان برسر روزگار بن سکیں اور جو ہماری زرعی زمینیں افغانی پٹھان کاشت کررہے ہیں انکو 15نومبر تک فارغ کردیا جائے گا اس سلسلہ میں موضع مردوال تالاب والا دارہ پر تمام برادریوں کے اکھٹہ میں دعائے خیر ہوئی اور فیصلہ ہوا کہ پورے گاؤں کی تمام برادریاں پندرہ نومبر 2022 تک تمام افغانی پٹھانوں کو گاوں کے۔بور/ٹیوب ویل اور مکان خالی کرا دیں گےجو بندہ اس فیصلہ پر عمل نہیں کرے گا گاوں کے لوگ اس کی غمی،خوشی میں شریک نہ ہوکر بائیکاٹ کریں گے۔
271