381

وادی سون میں جانوروں میں بڑھتی ہوئی موذی بیماری لمپی سکن

نوشہرہ سون سکیسر (رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)وادی سون میں جانوروں میں بڑھتی ہوئی موذی بیماری لمپی سکن کے سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر محمد یوسف چھینہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر مختار احمد نے موضع مردوال میں نمبردار ملک محمد افضل مرحوم کے ڈیرہ پر متاثرہ وفد سے ملاقات کی ملک احمد شیر،ملک عاقل حسین اور دیگر نے کہا کہ وائرس کے شکار جانوروں کی وجہ سے پریشان ہیں حکومت اس بیماری کی روک تھام کے لیے انتظامات کرے کیونکہ یہاں کے مکینوں کا گزر بسر مویشیوں پر ہے اور انتہائی ضروری ہے کے اس بیماری سے جانوروں کو بچایا جائے کیونکہ مویشیوں میں لمپی سکن بیماری معاشی نقصان کا سبب بنتی ہے ڈاکٹر مختار احمد نے جانوروں کی بیماری کو مزید پھیلاو اور حفاظتی اقدامات بارےجانوروں میں ویکسینیشن کروانے کی ہدایت جاری کی اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ نے متاثرہ وفد کو یقین دلایا کہ کسی قسم کی کوئی شکایات ہو تو وہ مجھ سے رابطہ کریں لائیو سٹاک کے ڈاکٹر روزانہ مویشیوں کو چیک کرکے ویکسین لگا رہے ہیں انشاءاللہ جلد حکومتی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی موذی بیماری پر قابو پایا جائے گا لوگوں نےمقامی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں