245

وادی سون یو ٹیلٹی سٹورز گھی کی خریداری پر200کی دیگر اشیا خریدنا لازم ،صارفین پریشان

نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)وادی سون میں یوٹیلیٹی اسٹورز پرحکومت کی جانب سے ایک گھی پیکٹ کی خریداری کیلئے200روپےکی اشیاء کی خریداری بھی لازم قرار دے دیا گیا ہے صارفین نے یوٹیلیٹی اسٹورزپرگھی پیکٹ پرشرائط خریداری کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایک گھی کے پیکٹ پر شرائط ختم کی جائے حکومت کی طرف سے یوٹیلٹی سٹورز پرعوام کو ریلیف نہ ہونے کے برابر ہیں جب ایک غریب آدمی ایک گھی کا پیکٹ خریدنے جاتا ہیں تو ساتھ دوسوروپے کی اشیاء خریدنالازمی ہوتی ہیں تب جاکرایک پیکٹ گھی ملتا ہے حکومت نظر ثانی کرئے کیونکہ موجودہ مہنگائی کے دورمیں غریب عوام کے پاس اتنے پیسے نہیں کہ وہ ایک پیکٹ گھی یا چینی کیلئے حکومت کی شرطیں پوری کریں انہوں نے وزیراعلی پنجاب اوروزیراعظم پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں