236

تحصیل نوشہرہ میں محکمہ بہبودآبادی کا سنٹر کا قیام ، عوام کو سہولیات میسئر نہیں

نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)تحصیل نوشہرہ میں محکمہ بہبودآبادی کا سنٹر کا قیام عمل لایا گیا لیکن عوام کو سہولیات میسر نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے گزشتہ روزپنجاب بھرکی تمام تحصیلوںمیں عالمی ہفتہ آبادی بہبودآبادی کی جانب سے واک کا اہتمام کیا گیا تھا لیکن تحصیل نوشہرہ میں واک کا اہتمام نہیں کیا گیا واک کامقصد عوام میں بڑھتی ہوئی آبادی، ماں بچہ کی صحت کیلئےبچوں کی پیدائش میں وقفےکی اہمیت،ماں کے دودھ کی نوزائیدہ بچوں کیلئے اہمیت،ڈینگی آگاہی،خاندانی منصوبہ بندی بارےمشورے،محکمہ میں موجودمانع حمل ادویات،مانع حمل ادویات بارے منفی رجحانات،فیملی پلاننگ واسلام اورفیملی پلاننگ بارے عوامی آگاہی بتانی تھی محکمہ بہبودآبادی کے ضلعی انچارج چوہدری محمدشاہد سےرابطہ کیا تو انہوں نے بتایاکہ ہمارے محکمہ میں تحصیل نوشہرہ درج نہیں ہےصرف ہمارا سنٹر ہے جبکہ تحصیل نوشہرہ میں دیگر صوبائی،قومی محکموں سمیت سول جج،اسسٹنٹ کمشنراورریونیوکے تمام افسران بالاموجودہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں