201

ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کاماہانہ اجلاس

نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے فیصل فرید کے زیر صدارت ڈی سی کمپلیکس جوہرآباد میں ماہانہ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر خوشاب کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی، ا ے ڈی سی (آر) نوید احمد، اے سی خوشاب محمد عثمان اکرم،ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو انجینئر حافظ عبدالرشید،انچارج ڈی ڈی ایم اے خوشاب احمد سعید،سی او ایم سیز،محکمہ لائیو سٹاک، سول ڈیفنس،پنجاب پولیس، ٹریفک پولیس کے علاوہ، ایگریکلچر،،اریگیشن اور دیگر محکموں کے افسران و نمائندگان موجود تھے دوران اجلاس ڈی او ریسکیو انجینئر حافظ عبدالرشید نے ضلع خوشاب میں بارش اور آندھی کی نوعیت،پری فلڈ کنٹی جنسی پلان، ہل ٹورنٹ،فلڈ اور مون سون،فلڈ کے متعلقہ مشینری و سازو سامان اور دیگر ایشوز کے بارے میں بریفنگ دی انہوں نے کہا کہ ریسکیو عملہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں ہونے والے متاثرین کو بروقت ریسکیو سروسز کی فراہمی کے لئے ہمہ وقت الرٹ ہے اس موقع پر دیگر اداروں کے افسران نے بھی اپنی تیاری کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ڈائریکٹر جنرل فیصل فرید اور ڈپٹی کمشنر شعیب علی نے تمام محکموں کو کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے قبل ازوقت حفاظتی اقدامات مکمل کرنے کا حکم دیا اور تمام محکموں کو آپس میں رابطہ رکھتے ہوئے ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں