نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)عوام کے جان و مال کا تحفظ پٹرولنگ پولیس کی اولین ترجیح ہےعوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی خاطر فرائض منصبی کو دیانتداری سے نبھانے کا عمل یقینی بنائیں عوام کے ساتھ آپ کا اچھا طرز عمل عوام دوست پولیسنگ کے اہداف کوحاصل کرنےمیں معاون ثابت ہوسکتاہے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں، مشکوک افراد کی موثر انداز کیساتھ چھان بین کریں یہ ہدایات پٹرولنگ پوسٹ جابہ پر تعینات ملازمین کو ایس پی پٹرولنگ شیخ شوکت نے دیں ڈی ایس پی نے تیز رفتار گاڑیوں،گیس سلنڈر رکھنے والی گاڑیوں،ناجائز اسلحہ،منشیات فروشوں کی خلاف کاروائیاں کرنے کی ہدایت جاری کی اور کہا کہ اپنی جان کی حفاظت کی خاطر بلٹ پروف جیکٹ، ہیلمٹ اور حفاظتی آلات سمیت ٹارچ، وسل اور دیگر امدادی آلات استعمال کو یقینی بنائیں بعد ازاں انہوں نے چیک پوسٹ کا ریکارڈ اورصفائی چیک کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا اس موقع پرانچارج پٹرولنگ پوسٹ سب انسپکٹر راجہ آصف نواز ودیگر اہلکار موجود تھے۔
217