نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان )ملک کے دیگر شہروں کی طرح وادی سون میں بھی عید الاضحی پورے مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی نماز عید ادا کرنے بعد سنت ابراہیمی جانوروں کی قربانی کی گئی دوسرے تیسرے روز لوگ اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ وادی سون کے مختلف سیاحتی مقامات کو نکل گئے جھیل کھبیکی،اوچھالی کنہٹی باغ چشمہ دربار سلطان مہندی،ڈیپ شریف قریبی اضلاع سے آنے والے سیاحوں کے رش کی وجہ سے سیاحوں کو سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ضرورت اس بات کی ہے حکومت وادی سون کے سیاحتی مقامات کو جانے والی خستہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور کشادہ کرنے کےلئے فنڈز مہیا کرکے ٹورازم کے فروغ میں کردار ادا کرئے تاکہ دور دراز کے علاقوں سے آنے والے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
248