نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)سیکرٹری/ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ستارہ امتیاز ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے عید الاضحی کے پر مسرت موقع پر ریسکیو عملہ نے اپنے پیاروں سے دور رہتے ہوئے عوام الناس کی خدمت کے لئے اپنے فرائض سرانجام دیئے آج عید الاضحی کے مبارک دن پر جہاں لوگ اپنے پیاروں کے ساتھ عید کی خوشیاں منا رہے ہیں وہیں ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو انجینئر حافظ عبدالرشید نے بھی سنت ابراہیمی ادا کرنے کے ساتھ عید کا پہلا مبارک دن ریسکیو اسٹیشن پر ریسکیو عملہ کے ساتھ گزارا انجنیئر حافظ عبدالرشید نے ریسکیو عملہ کا عید کے خوشگوار موقع پر دکھی انسانیت کی خدمت کے جوش و جذبے کو سراہا اس موقع پر انہوں نے تمام ریسکیو عملہ کو نیک تمناؤں کے ساتھ عید مبارک دی۔
میڈیا بریفنگ کے دوران ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجینئر حافظ عبدالرشید نے بتایا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ عید الاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے اور عید الاضحیٰ کے موقع پر ریسکیو اہلکاروں نے تحصیل نوشہرہ، تحصیل قائدآباد اور تحصیل نورپور کے ہمراہ ضلع خوشاب کی عید گاہوں اور جامع مساجد پر اپنے پیاروں سے دور رہ کر اپنی خدمات سر انجام دیں دریائے جہلم، کنٹی گارڈن اور کھبیکی جھیل پر آئے سیر و تفریح کے لئے لوگوں کو بروقت ریسکیو سروس کی فراہمی کے لئے اپنے فرائض سر انجام دینے کے لئے موقع پر موجود اور ہمہ وقت تیار ہیں ڈسٹرکٹ آفیسر حافظ عبدالرشید نے عید الاضحیٰ کے پر مسرت موقع پر لوگوں کے لئے پیغام دیا کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اپنے بچوں کا خیال رکھتے ہوئے دریاؤں اور ندی نالوں سے دور رہنے کی تلقین کو یقینی بنائیں۔
361