171

ڈینگی سے بچاو کے سلسلہ میں گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول نوشہرہ میں سیمینار کا انعقاد

نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ڈینگی سے بچاو کے سلسلے میں موثر اقدامات کرنے کےلئےگورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول نوشہرہ میں محکمہ ایجوکیشن اورمحکمہ ہیلتھ کے زیر اہتمام ڈینگی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ڈینگی سیمینار میں ڈپٹی ڈی ای او نوشہرہ ملک اقبال احمد،ڈپٹی ڈی ایچ او نوشہرہ ڈاکٹر وقار،نائب تحصیلدار میاں کریم نواز،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ملک نواز،ڈاکٹر طاہرتحصیل فوکل پرسن اینٹی ڈینگی ٹی ایچ کیو نوشہرہ،مرد/ خواتین ایلیمنٹری ونگ کے ڈپٹی ڈی ای اوز، اےای اوز,سکول ہیڈز /اسا تذہ کرام پرائمری/ایلیمنٹری/سیکنڈری سکول نے شرکت کی سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈی ای او ملک اقبال احمدنے کہا کہ کسی بھی بیماری کو روکنے کے لئے عوام میں اسکے پھیلاؤ کے اسباب کے متعلق شعور اور آگاہی پیدا کرنا ضروری ہےمحکمہ تعلیم اس حوالے سے مسلسل ٹھوس اقدامات کر رہا ہےتحصیل کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں ڈینگی کے بارے بھرپور آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے سیمینار شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر وقارنے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے،اپنے گھر،محلے،شہر اورملک کو صاف ستھرا رکھے اور احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ڈینگی جیسی وبائی مرض سے بچا جا سکتا ہےتحصیل بھر میں ڈینگی سے بچاؤ اور آگاہی کے لئے روزانہ کی بنیاد پر بھرپور مہم جا ری ہےسیمینار کے اختتام پرواک کا اہتمام کیا گیا جس میں تحصیل نوشہرہ کے تمام محکموں نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں