نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہدفاروق اعوان)اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ محمدیوسف چھینہ نے میلاد،تکبیرچوک،مین بازارمیں ناجائز منافع خوروں،ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے اور مہنگے داموں اشیا روزمرہ کی فروخت کرنے والے درجنوں دکانداروں کو نقد جرمانے کئے اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کوسختی سے ہدایت کی کہ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی سے اجتناب کریں ورنہ جرمانوں کے ساتھ پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمات بھی درج کراوئے جائیں گے۔
236