نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)موضع کھوڑہ کے نمبردار ملک امین الدین اعوان نے کہا ہے کہ اپنے اپنے علاقوں میں نمبردار وقت حکومت کا نمائندہ ہوتا ہے نمبردار اپنے فرائض منصبی غیر جانبدارانہ تصدیق اپنی تمام تر ذمہ داریاں احسن طریقہ سے نبھاتا ہے اپنے علاقہ میں محکمہ مال اور پولیس کے ساتھ تعاون کرکے جرائم کے خاتمہ کیلئے اپنا کردار ادا کرتا ہے بے لوث خدمت گارنمبرداران ہروقت ہر حکومت کے ساتھ بھر پور تعاون کرتے ہیں وادی سون کے مختلف دیہات میں 49نمبرداران ہیں لیکن انگریز دور حکومت سے لیکراب تک مراعات نہ ملنے سے محرومی کا شکار ہیں سرکاری زمینوں کی نشاندہی کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کنہٹی باغ(کھبیکی) اور قائد آباد میں سرکاری زمینیں ہیں جو الاٹ کی جاسکتی ہیں انہوں نے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا نمبرداروں کو زرعی رقبے الاٹ کئے جائیں ۔
258