237

ڈی ایس پی راجہ عزیز احمد نے تھانہ نوشہرہ میں کھلی کچہری لگائی

نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب اسداعجاز ملہی کی ہدایت پر ڈی ایس پی مٹھہ ٹوانہ راجہ عزیز احمد نے تھانہ نوشہرہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا سائلین نے ڈی ایس پی کو اپنے مسائل بتائے انہوں نے لوگوں کے مسائل سنے اور درخواستیں متعلقہ افسران کو مارک کرکے جلد از جلد داد رسی کرنے کی ہدایت کی ڈی ایس پی راجہ عزیز احمدنے شرکا کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان باہمی اعتمادو تعاون کی فضا کو مزید مستحکم کرنا اور سائلین کی شکایات کا بروقت ازالہ کرنا ہے پولیس لوگوں کے جان ومال کی حفاظت کیلئے دن رات کوشاں ہے اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ ملک قاسم نتھوکہ اور تفتیشی افسران بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں