نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)مسلم لیگ ن پنجاب کی نائب صدرمحترمہ سمیرا ملک نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ کی ترقی اور اس کی خوشحالی میرامشن ہے میں نے حلقہ کی ترقی کی بنیاد رکھی اورلاتعداد ترقیاتی کام کروائے جن سے عوام مستفید ہو رہے ہیں مجھے اپنے حلقہ کے عوام پر پورا اعتماد ہے اور فخر بھی ہے حلقہ میں جہاں بھی جاتی ہوں والہانہ استقبال سے میرے حوصلے مزید بلند ہوتے ہیں میرے حلقہ کے لوگ سیاسی بصیرت رکھتے ہیں میرے گروپ کی کامیابی حلقہ کی عوام کی کامیابی ہو گی عوامی مسائل حل کیلئے میرے دروازے دن رات کھلے ہیں اس موقع پر وادی سون سیاسی و سماجی شخصیت رانا خالد مسعود نے اپنی برادری اور ساتھیوں سمیت عمراسلم گروپ کو چھوڑ کر 18سال بعد محترمہ سمیرا ملک گروپ میں شمولیت کا اعلان کرکے دعا خیر دی محترمہ سمیرا ملک نے کہا کہ رانا خالد مسعود کی شمولیت سے میرا گروپ اور بھی مضبوط ہوا ہے انہوں نے ضمنی الیکشن پی پی 83پر مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک امیرحیدر سنگھا کی کامیابی کیلئے دن رات محنت کرنے کیلئے کہا اس موقع پر حلقہ پی پی 82جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن ملک آصف شاہین اعوان،نائب صدر خوشاب پی ایم ایل ن ملک عزیز پدھراڑ،چئیرمین نوشہرہ ملک حاکم خان،چئیرمین مردوال ملک ہادی بخش اعوان،چئیرمین کھوڑہ مولوی مشتاق،کونسلر چوہدری عنایت،چوہدری فیاض،سیٹھ ملک ریاض،کونسلر احمدنواز،ملک فیصل نظام،عجائب محمدی،ملک شاہدانگہ،ماسٹرفرید،ملک شکیل مردوال،سمیع الحق اعوان،ملک الطاف،ملک مختاراعوان،ملک مظہر ایم ڈی نیو اعوان،عبدالستار نیازی،ریٹائرڈ اے ای او ظفراقبال اورڈویلپمنٹ انچارج ملک ناصرٹمن ودیگر معززین علاقہ موجود تھےاس قبل انکا شاندار استقبال کیا گیا۔
185