نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول نوشہرہ میں ڈینگی آگاہی مہم تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ محمد یوسف چھینہ نے کی دیگر شرکا میں ڈی ای او سیکنڈری ایجوکیشن ملک فضل الٰہی، گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول کے پرنسپل محمدحسن رضا، مردوخواتین سکولز ہیڈز، ڈینگی فوکل پرسن اور محکمہ صحت سے تحصیل فوکل پرسن ڈاکٹر طاہر راؤ نے شرکت کی اساتذہ کو ڈاکٹر طاہر نے ڈینگی کے بارے تفصیلی آگاہی دی اور اس کے بچاؤ کی تدابیر بتائیں اے سی نوشہرہ محمد یوسف چھینہ نے اینٹی ڈینگی مہم کو قومی فریضہ قرار دیا اور بتایا کہ وہ ٹمبر مافیا کے خلاف سخت ایکشن لے رہے ہیں اور وادی سون کی خوبصورتی کو بچانے کے لیے کوشاں ہیں اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو وہ اپنی ٹیم کا حصہ سمجھتے ہیں ڈی ای او سیکنڈری نے ہیڈماسٹرمحمدحسن رضا کی حوصلہ افزائی کی، ہیڈز اور اساتذہ کو اس مہم میں عملی کردار ادا کرنے کی تاکید کی۔
142