245

موجودہ حکومت سابقہ دور کے ترقیاتی کام مکمل کرائے،اقبال نسال

نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)ڈی سی گروپ کے سرگرم رکن ملک محمد اقبال نسال نے کہا ہے کہ سابق دور حکومت میں ایم این اے،ایم پی اے نے حلقہ میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا کر عوامی امنگوں کی ترجمانی کی ترقیاتی کام اب بھی جاری ہیں لیکن بعض علاقوں میں چند لوگوں کی وجہ سے روکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی سیاسی شخصیات وادی سون میں ترقیاتی کاموںپر نظر رکھے روڑے اٹھکانے والوں کاتدارک کرئے اور موجودہ دور حکومت میں ادھورے ترقیاتی کام مکمل کرائے جائیں بلکہ مذید ترقیاتی سکیموں کیلئے فنڈز مہیا کئے جائیںتاکہ علاقے کی پسماندگی کو ختم کیا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں