276

موضع انگہ سوڑی موڑ کو متبادل راستہ پر کام شروع کیا جائے،اہلیان علاقہ

نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان) وادی سون انگہ کے رہائشیوںحاجی عبدالجبار،محمدعثمان،حیدرعباس،ربنواز،امیرسلطان،احمد حسن اور دیگر نے کمشنرسرگودھا،ڈپٹی کمشنرخوشاب ،اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ کو تحریری درخواست میں گزارشات کی ہیں کہ7کروڑ74لاکھ کی لاگت سے زیر تعمیر سڑک صدیق آباد(کفری)موڑتا انگہ شہرپر کام جاری ہے مذکورہ سڑک پرکفری موڑ تا انگہ شہر کی پرانی واٹر سپلائی تک2400 فٹ سلیپ ڈال دی گئی ہے لیکن سوڑی والا موڑ کو ختم کرکے متبادل راستہ پر ٹھکیدار نے کام شروع کرکے نجانے کن وجوہات کی بنا پر بند کردیا انہوں نے مطالبہ کیا کہ سوڑی والا موڑ کے متبادل جہاں پر نئی سڑک پر کام شروع کیا گیا تھا بحال کیاجائے اور ٹھکیدار کو ورک آڈر کے مطابق کام کرنے کا پابند بنایا جائے ۔واضع ہوکہ انگہ سوڑی والا موڑ اتنا تنگ ہے کہ بڑی گاڑیوں کا گزرنا مشکل ہونے کے ساتھ ساتھ یہاں پر کئی ڈکیتی کی وارداتیں بھی ہوچکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں