195

موضع کامرے والا میں مخالفین کی فائرنگ سے نوجوان قتل،مقدمہ درج

نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)وادی سون کے نواحی گاوں کامرے والا میں مخالفین نے فائرنگ کرکے ذیشان اکبر کو قتل کردیا پولیس نے ریسکیو 1122کے ہمراہ نعش کو قبضہ میں لیکر ضروری کاروائی کےلئے ٹی ایچ کیو اہسپتال نوشہرہ منتقل کی لیکن پوسٹ مارٹم کی سہولت میسئر نہ ہونے سے نعش ڈی ایچ کیو اہسپتال جوہر آباد منتقل کردی پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کرکے ملزمان احمدحسن ولد شیراحمد،احمد شیر ولد قطب الدین کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے مقتول کے ورثا نے احتجاج کیا کہ ڈاکٹر کی عدم تعیناتی سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑا یہاں کے سماجی حلقوں نے ڈی سی خوشاب سے مطالبہ کیا کہ ٹی ایچ کیو اہسپتال نوشہرہ میں مستقل طور پوسٹ مارٹم کےلئے ڈاکٹر کی تعیناتی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں