210

ڈویژنل کمشنرسرگودھا ڈاکٹر ارشاد احمدکا وادی سون کے ایک تفصیلی دورہ

نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)ڈویژنل کمشنرسرگودہا ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف اور حکومت پنجاب کے دیئے گئے ریلیف پروگرام کی مکمل نگرانی کی جائیگی ۔ اس ضمن میں عوام تک ریلیف بہم پہنچانے کیلئے ڈویژنل وضلعی انتظامیہ کوئی کسر ا ٹھا نہ رکھے گی ڈویژنل کمشنر وادی سون کے ایک تفصیلی دورہ کے دوران ان خیالات کاا ظہار کررہے تھے ڈپٹی کمشنر خوشاب کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی ‘ اسسٹنٹ کمشنر ریونیو سرگودہا ذوالفقار احمد ‘ اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ محمد یوسف اور دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے ڈویژنل کمشنر نے کنہٹی گارڈن کھبیکی جھیل ‘ ٹی ایچ کیو ہسپتال ‘ مبشر ٹریڈرز سستا آٹا پوائنٹ ‘ تحصیل کمپلیکس ‘ اراضی ریکارڈ سنٹر ‘ اوچھالی جھیل ‘ پھلواڑی ریسٹ ہاوس کا دورہ کیا کنہٹی گارڈ ن میں کمشنر نے واٹر فال ‘ باغ‘ پھلدار درختوں کا معائنہ کیا کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے آٹا سیل پوائنٹ کا معائنہ کیا اور آٹے کے تھیلے کا وزن چیک کیا دکانداروں کے پاس چینی کی خرید کا میمو نہ ہونے کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ کو شوگرملز سے میمو جاری کروانے کی ہدایت کی ٹی ایچ کیو ہسپتال کے معائنہ کے دوران سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر امان اللہ قاضی نے کمشنر کا استقبال کیا کمشنر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ایمبولینس‘ پارکنگ شیڈ ‘ ویل چیئر کامعائنہ کیا کمشنر نے ہسپتال میں آوٹ ڈور اور ان ڈورمریضوںکی تیمارداری کی تحصیل کمپلیکس کے دورہ کے دوران کمشنر نے وہاں زیر تعمیر کمپلیکس اور اس کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا انہوں نے ایکسین بلڈنگ کو ہدایت کی کہ وہ کام کی رفتار کو تیز کریں اور اسے جلد پایہ تکمیل کو پہنچائیں اراضی ریکارڈ سنٹر کے معائنہ کے دوران کمشنر نے سائلین سے گفتگوکی اوران کے مسائل دریافت کئے پھلوڑی ریسٹ ہاوس کے معائنہ کے موقع پر ایکسین بلڈنگ نے کمشنر کو ریسٹ ہاوس کی تزئین و آرائش کے بارے تفصیل سے بریفنگ دی کمشنر نے پھلواڑی ریسٹ ہاوس کے ایڈیشن اور الٹریشن کے کام کا بھی معائنہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں