نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)وزیر اعلی پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت ویڈیو لنک کے اجلا س کاانعقادہوا جس میں ضلع خوشاب سے مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے ولاے مسلم لیگی راہنما ؤں ڈاکٹر غوث نیازی،کرم الہیٰ بندیال پی پی پی کے ضلعی صدر ڈاکٹر نعیم صادق کے علاوہ ڈپٹی کمشنرخوشاب کیپٹن (ر) شعیب علی،اے ڈی سی (آر) نوید احمد،اے ڈی سی(جی) چوہدری احسان اللہ،تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز،ڈی او انڈسٹریز محمد عبداللہ بھی شریک تھے۔ڈی سی کانفرنس روم جوہرا ٓباد میں ویڈیو لنک کے اجلا س میں شرکت کا انتظام کیا گیا تھا۔ڈپٹی کمشنر خوشاب کیپٹن (ر) شعیب علی نے رواں ماہ کے دوران پرائس کنٹرول کے سلسلے میں ضلع بھر میں ہونے والی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیل سے آ گاہ کیااور اس ماہ کے دوران مصنوعی مہنگائی کو روکنے اور اشیاء کے استحکام کے بارے اٹھا ئے گئے اقدامات کے بارے بریفننگ دی۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے تمام ڈویثرنل اور ضلعی انتظامیہ کو عوام کو ہرممکن ریلیف بہم پہنچانے کی ہدایت کی۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے عوامی نمائندوں کو ہدا یت کی کہ وہ بھی مختلف اشیاء کی ترسیل اور پرائس کے سلسلے میں بازاروں کا وزٹ کریں اور اس سلسلے میں ضلعی انتطامیہ اور سی ایم آفس کو بھی فیڈ بیک دیں۔
289