نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)حلقہ پی پی83 ضمنی الیکشن میں آزاد امیدوارملک آصف بھا کی ریلی میں شمولیت کیلئے ہزاروں افراد نے شرکت کی جن میں موٹرسائیکل سوار، کاریں اور پک اپ گاڑیاں شامل تھیں ریلی کا جگہ جگہ پھولوں کی پتیوں اور ڈھول کی تھاپ پر بھرپوراستقبال کیا لوگوں کے جم غفیرسے ٹریفک معطل ہو گئی ریلی متعدد علاقوں سے ہوتی ہوئی رات گئے الیکشن آفس جوہرآباد پہنچی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار ایم پی اے ملک آصف بھا نے کہا کہ میراٹکٹ عوام ہے جو میرا قیمتی اثاثہ ہیں میں نے 2018کے بعد الیکشن میں شکست کے باوجود عوام کے دکھ سکھ میں شمولیت کی اور اسلیے الحمداللہ اب عوام میرے ساتھ ہے اور عوام نے ریلی میں شرکت کرکے اپنا فیصلہ سنا دیا انہوں نے ریلی میں شرکت کرنے والوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جسطرح آپ لوگوں نے مجھے اپنی محبت سے نوازا کبھی بھی مایوس نہیں کرونگا۔
354