220

گرانفروشی کے مرتکب دوکانداروں سے سختی سے نمٹا جائے گا،اے سی محمد یوسف چھینہ

نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)ڈپٹی کمشنرخوشاب کیپٹن(ر)شعیب علی کی خصوصی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ محمدیوسف چھینہ نے تحصیل بھرمیں خودساختہ مہنگاہی اورذخیرہ اندوزی کرنے والے گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد دکانوں کو ہزاروں روپےجرمانے عائد کرکے دکانیں سیل کر دیں انہوں نے میلاد،تکبیر چوک سمیت مین بازار کا دورہ کیا مختلف دوکانوں کو چیک کرتے ہوئے گراں فروشی کے مرتکب ذخیرہ اندوزی کرنے والے دوکانداروں کو بھاری جرمانوں سمیت سیل کردیااس موقع پر انہوں نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی یازائدریٹ پر اشیاء خوردونوش فروخت کرنےوالوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گادکاندار حکومت پنجاب کے مقرر کردہ ریٹس کے مطابق اشیاء فروخت کریں کسی بھی دکاندارکو زائد ریٹ پر اشیاء خوردونوش فروخت کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں