225

امت مسلمہ پر فرض ہے کہ وہ متحد ہو کر اسلام دشمن قوتوں کو منہ توڑ جواب دے،جاوید کھارا

نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)چند روز قبل ٹی وی پروگرام میں بدنام زمانہ اسلام و انسانیت دشمن خاتون جس کا تعلق BJPانڈیا سے ہے اس نے حضور نبی رحمت ﷺ،سیدہ عائشہ صدیقہ اور قرآن مجید، دین اسلام کے بارے میں جو زہر افشانی اور گستاخی کی ہے اس سے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے اس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار ممتاز مذہبی اسکالر علامہ محمد جاوید اقبال کھارا،مرکزی نائب صدر الکرم فرینڈز پاکستان و پرنسپل جامعہ مدینۃ النبی نوشہرہ وادی سون نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ آف پاکستان بھی سرکاری سطح پر اس کی پرزور مذمت کرے اور بھارتی حکومت سے پر زور احتجاج کرے انہوں نے کہا کہ ان پے در پے واقعات کے بعد امت مسلمہ پر فرض ہے کہ وہ متحد ہو کر ان اسلام دشمن قوتوں کو منہ توڑ جواب دے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اس واقعہ پر اپنا شدید ردعمل دینے کیلئے پوری قوم بھارتی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں