180

تنخوائیں نہ ملنے پر خاکروبوں کی ہڑتال،شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل

نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک فرحان فاروق اعوان)بلدیہ میں روزانہ کی بنیاد پر خاکروب ملازمین کو تقریبا دوماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر ملازمین نے ہڑتال کر دی انہوں نے کہا کہ ہمیں جب تک تنخواہ نہیں ملتی ہڑتال جاری رہے گی تنخواوں کی عدم فراہمی پر دوران مہنگائی ہمارے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہے لیکن افسران بالا اپنے اے سی کمروں میں بیٹھ کر چلے جاتے ہے ہم روزانہ کی بنیاد پر اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتے ہیں ہمیں روزانہ اگلی تاریخ دی جاتی ہے خاکروبوں کی ہڑتال سے شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہونے لگا ہے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ملازمین نے ڈپٹی کمشنر خوشاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں