نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)حکومت پنجاب کی ہدایت پر تحصیل نوشہرہ میں عوام کے ریونیو سے متعلق مسائل کے حل کیلئے عوامی ریونیو خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیااسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ محمدیوسف چھینہ نے تحصیل آفس میں منعقدہ ریونیو عوامی خدمت کچہری میں عوام کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کیےاس موقع پراے ڈی ایل آر نجم الحسنین، نائب تحصیلدارنوشہرہ میاں کریم نواز،ریڈر اےسی میاں شبیر،ریڈرنائب تحصیلداراحمدنواز،ملک ریاض،قانونگو، پٹواری عملہ لینڈ ریکارڈ بھی موجود تھےاس موقع پراسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ محمدیوسف چھینہ نے کہا کہ ریونیو عوامی خدمت کچہری کا مقصد سائلین کی شکایات کا ایک چھت تلے ازالہ کرنا ہے جس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہے ریونیو عوامی خدمت کچہری حکومت پنجاب کا انقلابی اقدام ہے جہاں ریونیو سے متعلق عوام کے مسائل ایک ہی چھت تلے حل کئے جاتے ہیں انہوں نے ریونیو سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ عوام تک رسائی آسان بنائیں تاکہ ریونیو سے متعلق ان کے مسائل کو فوری حل کیا جا سکے اور کھلی کچہری لگانے کا مقصد پورا ہو سکے۔ ریونیو عوامی خدمت کچہری میں جو درخواستیں وصول ہوئیں جو کہ درستگی ریکارڈ، رجسٹری، انتقالات کے اندراج اورریونیو سے متعلق دیگر معاملات بارے تھیں ان درخواستوں میں سے زیادہ تر کو موقع پر ہی حل کر دیا گیا۔
254