نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)مزدور کسان کمیٹی کا ماہانہ اجلاس زیرصدارت صدر ملک زاہد اعوان منعقد ہوا جس میں ایگزیکٹو باڈی کے ممبران نے شرکت کی تلاوت کلام پاک کے بعد سابقہ اجلاس کی کاروائی پڑھ کر سنائی گئی جسے ممبران نے توثیق کردی جنرل سیکرٹری ملک نذیر اعوان نے کہا کہ ہماری تنظیم غیرسیاسی ذاتی مفادات کو بالاطاق رکھ کر اجتماعی کاموں کو ترجیح دے رہی ہے جس میں علاقائی مسائل کو اجاگر کرکے حکام بالا تک پہنچانا ہے اور معاشرے کے غریب افراد کی دادرسی کے لئے کام کرنا ہے انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی کا بجٹ متاثر ہوا ہے مہنگائی کاجن آپے سے باہر ہوگیا ہے غریب شہریوں کی زندگی مذید اجیرن بن گئی ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کرئے تاکہ غریب عوام خوشحال زندگی گزار سکیں۔
288