نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)ڈی ایس پی پٹرولنگ شیخ شوکت نے جابہ پٹرولنگ پوسٹ کا دورہ کیا انہوں نے چیک پوسٹ کے ملازمین کی حاضری کو چیک اور پٹرولنگ پوسٹ کے انتظامات کا جائزہ لیا انچارج چیک پوسٹ سب انسپکٹر راجہ آصف نواز نے بریف کیا ڈی ایس پی پٹرولنگ نے تمام عملہ کو ہدایت جاری کرتےہوئے کہاکہ روڈپرعوام کی زیادہ سے زیادہ مدد کریں اور انہیں ہر قسم کی سہولت بہم پہنچائی جائے تاکہ کہ انہیں روڈ پر کسی قسم کی کوئی مشکلات پیش نہ آئیں اور عوام بالخصوص ڈرائیوروں ،موٹر سائیکل سواروں کو روڈ سیفٹی کے بارے انہیں بریفنگ دیتے رہیں اور تیزرفتاری کے نقصانات کے بارے تمام ڈرائیوروں کو بتائیں تاکہ تیز رفتاری کے باعث ہونے والے حادثات سے بچا جا سکا اورحادثات میں کمی ہو کم عمر موٹرسائیکل سواروں کےخلاف کاروائی کریں پٹرولنگ پوسٹ کے بیٹ ایریا میں ناجائز اسلحہ و منشیات کی روک تھام کے مجرمان واشتہاریوں کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھیں عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے اورقانون شکن عناصر کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی کریں۔
160