commissioner sargodha meeting 259

کمشنر نبیل جاوید کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں اقدامات کا جائزہ

سرگودہا (نمائندہ مناقب) کمشنر نبیل جاوید کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ڈویژن کے چاروں اضلاع میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ، ڈیزل کی صورتحال ، پرائس کنٹرول ، یوریا کھاد کی طلب رسد و ڈیمانڈ، گندم خریداری مہم اور چیف سیکرٹری پنجاب کے عوامی بہبود کے اقدامات پر اب تک ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سرگودہا محمد اصغر جوئیہ ، ڈپٹی کمشنر خوشاب اورنگزیب حیدر خان، ڈپٹی کمشنر میانوالی خرم شہزاد، ڈپٹی کمشنر بھکر عمران حامد شیخ، ڈائریکٹر زراعت فیض احمد کندی ، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ آصف اقبال ملک ،ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک ڈاکٹر محمد ضیاءاور سی او میونسپل کارپوریشن طارق پرویا سمیت متعلقہ افسران شریک تھے۔ کمشنر نبیل جاوید نے چاروں ڈپٹی کمشنرز کو سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے حوالہ سے مفصل سفارشات تیار کر کے ان کے دفتر بھجوانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے میونسپل کارپوریشن کی موجود افرادی قوت اور مشینری کے علاوہ مستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے تیار کردہ سفارشات پیش کیں۔ اجلاس میں ڈویژن بھر میں ڈیزل کی صورتحال بارے بھی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ چاروں اضلاع میں کل781 کل پٹرول پمپس میں سے صرف 5اربن اور 6رولر پٹرول پمپس پرڈیزل کی ترسیل معمول سے کم رپورٹ ہو رہی ہے ۔ڈویژن بھر 104 غیر قانونی پٹرول پمپس اور1 105 پٹرول ایجنسیوں کو سیل کیا گیا ہے۔59کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے71کو گرفتار کیا گیا ہے اور چارجنگ اور کم پیمانے پر مختلف پٹرول پمپس کو مجموعی طور پر 2کروڑ 78لاکھ 9ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ اجلاس میں گندم خریداری مہم کا بھی جائزہ لیا گیا اور بتایا گیا کہ ابتک کاشتکاروں میں 110فیصد باردانہ تقسیم کیا جا چکا ہے جبکہ مقرہ کردہ ہدف کا 80فیصد حاصل کر لیا گیا ہے۔ اجلاس میں چاروں اضلاع میں پرائس کنٹرول ، رمضان بازاروں اور عام مارکیٹوں میں فراہم کردہ سسبڈی کے علاوہ چیف سیکرٹری پنجاب کے عوامی بہبود کے نکات پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔
——–

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں