سرگودہا(نمائندہ مناقب)ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ اور ڈی پی او ڈاکٹر محمد رضوان نے کمپنی باغ اور ٹااہلی چوک میں لگائے گئے رمضان بازاروں کا دورہ کیا۔ ضلعی افسران نے رمضان بازاروں میں مختلف سٹالز پر جا کر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں، معیار، آٹے کے تھیلے کا وزن اور سیکورٹی انتظامات کو چیک کیا۔ انہوں نے آٹا اور چینی کے فروخت کے حوالے سے مرتب کئے گئے ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے محکمہ صحت اور ریسکیو 1122کے میڈیکل کیمپ کا بھی معائنہ کیا اور رمضان بازاروں میں عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر رمضان بازاروں میں عوام کو سبسڈی پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔رمضان بازار میں اشیائے خوردونوش کی فراہمی کے حوالے سے نظم و ضبط کو برقرار رکھا جائے اور رمضان بازار میں عوام کو اشیائے خوردونوش کی فراہمی میں کسی قسم کی پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ ر مضان بازار میں صفائی ستھرائی پر خصو صی توجہ دی جائے۔محکمہ صحت اور ریسکیو 1122 کے میڈیکل کیمپ میں ہر ممکن طبی سہولیات کی موجودگی یقینی بنائے۔اس موقع پر اے سی عظیم شوکت اعوان سمیت متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
225