Niazullah Niazi advocate islamabad 265

چیمبرز کی تعمیر تک عدالتیں منتقل نہیں ہوں گی، نیاز اللہ نیازی

اسلام آباد (نمائندہ مناقب)ملک کے مایہ ناز ماہر قانون نیاز اللہ نیازی نے اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ بار اور بینچ عوام کو انصاف کی فراہمی کے لیے مل کر کام کریں مگر عدلیہ میں موجود کچھ لوگ اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے وکلاء کو بند گلی میں دھکیلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اسلام آباد بار کونسل اب وکلاء کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو ناکام بنانے گی اور وکلاء کے چیمبر کی تعمیر تک کسی طور پہ بھی کچہری کو شفٹ نہیں ہونے دیا جائے گا۔ آج تک وکلاء کے حقوق کی پامالیوں کے پیچھے اپنے ہی لوگوں کی غداروں کا ہاتھ ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ غدار اور مطلب پرست عناصر کو بے نقاب کیا جاے گا۔اگر آج ہم نے اپنے حقوق کی پامالیوں کے خلاف آواز بلند نہ کی تو پھر آنے والے کل کو کوئی بھی حالات کو کنٹرول نہیں کر سکے گا
نیازاللہ خان نیازی نے ایڈوکیٹ جنرل کی حیثیت سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 63 اے تشریح میں حکومت کی جانب سے نمائندگی کرتے ہوئے اپنے دلائل دیے اور ان کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے فلور کراسنگ کرنے والے ارکان اسمبلی کے ووٹ کو شمار نہ کرنے کی سفارش کی ہے
Niazullah Niazi advocate

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں