shafqat abbas awan advocate 281

ملکی سالمیت کے لئے جان بھی حاضر ہے، شفقت عباس اعوان

وکلاء برادری موجودہ ملکی سیاسی صورتحال میں پہلے کی طرح اپنا فعال کردار ادا کرتی رہے گی، پریس کانفرنس
سرگودھا (نمائندہ مناقب) وکلاء برادری جس طرح قبل ازیں کردار ادا کرتی رہی ہے اب بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرلے، اور جو ہمارے عزیز ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا وہ آنکھ نکال دی جائیگی ڈسٹرکٹ بار سرگودہا کے صدر شفقت عباس اعوان کی ملکی سیاسی صوتحال کے حوالہ سے اہم پریس کانفرس شفقت عباس اعوان نے ملکی سالمیت کو اولین ترجیح قرار دیا اور کہا کہ ہم ملکی سالمیت کیلئے ہم سب ایک ہیں ہم ملکی سالمیت پر اپنی جان نچھاور کرنے کو ہروقت تیار ہیں انہوں نے مزید کہا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ ہم اپنے ملک سے محبت کا ثبوت دیتے ہوئے اور زیادہ محنت کریں اور ہم کسی بیرونی مذاحلت کو ہرگز ہرگز برداست نہیں کرینگے اس موقع پر سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل ملک خالد اعوان نے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈسٹرکٹ بار سرگودہا کی کاوشوں کو سراہا
انہوں نے کہا کہ ماضی میں ان کا کردار شاندار رہا ہے اور مجھے امید ہے وہ اب بھی اپنا کردار نہایت خوش اسلوبی سے نبھائیں گے اور وکلاء اور وکلاء ایسوسی ایشنر کو بھی فعال ادا کرنا چاہیئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں