اسلام آباد میں پچھلے چار ہفتوں سے جاری رسہ کشی آج اپنے منطقی انجام کو پہنچنے جا رہی ہے. عمران خان حکومت نے اپنے اقتدار کے متوقع ڈوبتے سورج کو روکنے کے لئے ہر کارڈ آزمایا مگر تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہ کرانے کی ہمت نہ کر سکے البتہ ممبران قومی اسمبلی کو اسمبلیوں تک پہنچنے کے لئے رکاوٹییں کھڑی کی گئیں ملک بھر میں حالات خراب کرنے کے لئے احتجاج کی کال کی گئی اور ایمرجینسی لگقانے کے جواز پیدا کرنے کی تاحآل بھی کوشش کی جا رہی ہے گیٹ نمبر ایک پر اس وقت سخت چیکنگ کا عمل جاری ہے اور صرف ایم این ایز کو اندر جانے کی اجازت ہے.
ادھر فواد چوہدری نے ایک ٹویٹ میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو برطرف کرنے کادعویٰ کیا ہے جبکہ پنجاب اسمبلی میں بھی آج ووٹنگ ہونی ہے جہاں حمزہ شہباز کو عددے برتری حآصل ہے.
265