no confidence motion 221

اپوزیشن اور ایم کیو ایم کے درمیان معاہدہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے اپوزیشن اور ایم کیو ایم کے درمیان معاہدہ طے پانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدے کی توثیق کے بعد آج بدھ کے روز میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔
اس سے قبل ایم کیو ایم رہنما فیصل سبزواری نے ٹویٹ کیا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان معاہدے نے حتمی شکل اختیار کر لی ہے. ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فیصل سبزواری نے لکھا کہ ’متحدہ اپوزیشن اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے درمیان معاہدے نے حتمی شکل اختیار کر لی ہے۔‘انھوں نے یہ بھی لکھا کہ ’پیپلز پارٹی کی سی ای سی اور ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی مجوزہ معاہدے کی توثیق کے بعد اس کی تفصیلات سے کل شام(بدھ) چار بجے باضابطہ طور پر میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔‘
واضح رہے کہ منگل کو رات گئے متحدہ اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات کی، جس کے بعد ایم کیو ایم کی جانب سے پریس کانفرنس بھی متوقع تھی۔
ایم کیو ایم اور متحدہ اپوزیشن کے بعد حالیہ معاہدہ اہم پیش رفت ہے جو ملکی سیاست کی سمت کا تعین کر دے گی اور عدم اعتماد کی کامیابی یقینی ہو جائے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں