pakistan china cpec 754

پاکستان کا ون چائنا پالیسی کے لیے مضبوط عزم کا اعادہ

دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی مضبوطی سے حمایت کرتا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آبنائے تائیوان کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے جس کے علاقائی امن و استحکام پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا پہلے ہی یوکرائن کے تنازع کی وجہ سے سلامتی کی نازک صورتحال سے دوچار ہےدنیا ایک اور بحران کی متحمل نہیں ہو سکتی جس کے عالمی امن، سلامتی اور معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں۔پاکستان اس بات پر پختہ یقین رکھتا ہے کہ بین الر یاستی تعلقات باہمی احترام، اندرونی معاملات میں عدم مداخلت اور اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور دو طرفہ معاہدوں کے اصولوں کو برقرار رکھتے ہوئے مسائل کے پرامن حل پر مبنی ہونے چاہئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں