Pakistan German agreement 502

پاکستان اور جرمنی کے درمیان علاقائی انفراسٹرکچر فنڈ (فیز II) کے معاہدے پر دستخط

حکومت پاکستان اور وفاقی جمہوریہ جرمنی کی حکومت کے درمیان وزارت اقتصادی امور میں “ریجنل انفراسٹرکچر فنڈ-II برائے خیبرپختونخوا فار ریزیلینٹ ریسورس مینجمنٹ ان سٹیز نامی پراجیکٹ پر دستخط کی تقریب
وزارت اقتصادی امور کے وفاقی سیکرٹری جناب میاں اسد حیاء الدین اور کے ایف ڈبلیو (جرمن بینک برائے ترقی) کے کنٹری ڈائریکٹر سیباسٹین جیکوبی کے معاہدے پر دستخط کئے.جرمن حکومت ڈویلپمنٹ بینک کے ذریعے علاقائی انفراسٹرکچر فنڈ (فیز II)منصوبے کے لیے حکومت پاکستان کو 17.5 ملین یورو کی گرانٹ فراہم کرے گی. جرمن حکومت کے فراہم کردہ فنڈز سے ترقیاتی بینک صوبہ خیبر پختونخواہ کے دو اضلاع میں کمیونٹی انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری، استعداد کار اور خدمات کی فراہمی میں بہتری، شہریوں کی شرکت اور مساوات اور کنسلٹنٹ اور ہنگامی خدمات میں خیبر پختونخوا حکومت کی مدد کرے گا. منسوبے کا مقصد منتخب تحصیل قصبوں میں شراکتی نقطہ نظر کے ساتھ ایک مربوط، کثیر شعبہ جاتی، لچکدار، اور پائیدار پانی اور ٹھوس فضلہ کے انتظام کو متعارف کرانا ہے۔ کنٹری ڈائریکٹر سیباسٹین جیکوبی نے کہا جرمن بینک کے ایف ڈبلیوگورننس سیکٹر میں حکومت پاکستان کی فعال مدد کر رہا ہے، سیباسٹین جیکوبی نے کہا بینک کی کوششوں کے نتیجے میں مستحق کمیونٹیز کی زندگیوں میں پائیدار اور دیرپا مثبت اثرات مرتب ہوں گے، قدرتی آفات کی وجہ سے غربت اور بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصانات کی وجہ سے پیدا ہونے والے چیلنجوں کو کم کرنے میں مدد ملے گی. سیکرٹری وزارت اقتصادی امور اسد حیائالدین کا وفاقی جمہوریہ جرمنی کی حکومت کا پاکستانی عوام سے تعاون پر اظہار تشکر ادا کیا. سرمایہ کاری آنے والی نسلوں کے لیے بہتر اور صحت مند مستقبل کا باعث بنے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں