234

سینیٹر ملک شہادت اعوان کو وزیر مملکت برائے انصاف و قانون مقرر کردیا گیا

نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)وادی سون ضلع خوشاب کا اعزاز ملک شہادت اعوان ایڈووکیٹ کو صدر پاکستان نے وزیر مملکت برائے قانون و انصاف مقرر کردیا ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر و معروف ماہر قانون دان ملک شہادت اعوان ایڈووکیٹ کو وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی ایڈوائس پر صدر مملکت اسلامی جمہوریہء پاکستان جناب عارف علوی نے وزیر مملکت برائے قانون و انصاف مقرر کرکے ان کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے واضح رہے کہ سینیٹر ملک شہادت اعوان ایڈووکیٹ کا تعلق ضلع خوشاب کی تحصیل وادی سون کے موضع سورکی سے ہے آپ ضلع خوشاب کے نامورسپوت ہیں وزیر مملکت برائے قانون و انصاف کا قلمدان سنبھالنے پر وادی سون کی سیاسی و سماجی شخصیات اور ضلع خوشاب کے دیگرسیاسی و سماجی، صحافتی حلقوں نے ملک شہادت حسین اعوان کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کااظہارکیا ہے عوامی سماجی ودیگر حلقوں نے ان کی اس عہدے پرنامزدگی کو ضلع خوشاب کے لیے ایک اور اعزاز قرار دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں