114

نوشہرہ سون سکیسر کی خبریں

نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)تحصیل نوشہرہ میں پولیو مہم کا آغاز کردیا گیاوالدین سے اپیل ہیں کہ اپنے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے ضرور پلائیں ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ محمدیوسف چھینہ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں تحصیل کے تمام علاقوں ،قصبات،سکولوں اور دیگر مقامات پر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہی ہیں ان سے تعاون کرکے اچھے شہری ہونے ثبوت دیں انہوں نے محکمہ صحت کی ٹیموں کو چیک کیا اور تمام بچوں کو ویکسین لگانے اور پولیو کے قطرے پلانے کی ہدایت کی۔

نوشہرہ سون سکیسر(نمائندہ خصوصی) گورنمنٹ گرلز کالج خواتین نوشہرہ میں پرنسپل اور لیکچرز سرکاری کوارٹر زمیں رہائش پذیرہونے کے باوجود ہرماہ تنخواوں کے ساتھ ہاوس رینٹ وصول کرکے گورنمنٹ کو ماہانہ ہزاروں روپوں کا نقصان پہنچایا جارہاہے ہیں جوکہ خلاف ضابطہ ہے معلوم ہوا کہ کالج کی پرنسپل 2019سے دوفیملیوں کے ساتھ رہائش پذیرہے یہ بھی مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یہ تمام معاملات افسران بالاڈپٹی ڈائریکٹرکالجزضلع خوشاب کے نوٹس ہونے کے باوجودچپ سادھ رکھی ہے عوامی سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نوٹس لے کرحاصل شدہ رقم واپس سرکاری خزانہ میں جمع کروائی جائے,۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں