204

تعلیمی قابلیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،ملک فضل الہی

نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہدفاروق اعوان)اسکول بیسڈ اسیسمنٹ ایس بی اے بچوں کی استعداد کار بڑھانےاور ان کی کارکردگی جانچنے کا بہت ہی زبردست طریقہ کار ہےاس کی وجہ سے بچوں کی تعلیمی قابلیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہےاور اس کو ہر صورت جاری رہنا چاہیےان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ملک فضل الہی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکینڈری نے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ایس بی اے تو طلباء کی تعلیمی استعداد کو معلوم کرنے کا ذریعہ ہے اور بچوں کی تعلیمی قابلیت اور ان کی خوابیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں بہترین معاون ہےاس موقع پر قاضی محمد امین سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ماڈل سکینڈری سکول خوشاب محمد شاہد اقبال ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول جوہرآباد نمبر 1 ملک اقبال احمد اعوان ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل نوشہرہ محمد حسن رضا ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول نوشہرہ فیض الحسن ڈپٹی ڈی ای او نورپورتھل ملک محمد اسحاق اعوان ڈپٹی ڈی ای او تحصیل خوشاب اور محمد رمضان سروہی ڈپٹی ڈی ای او تحصیل قائد آباد بھی موجود تھےجملہ افسران نے ڈی ای او سکینڈری ملک فضل الہی کی مکمل تائید کی اور ایس بی اے کو مستقل جاری رکھنے پر زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں