291

اے ڈی خان بلوچ نے گورنمنٹ ہائی سکول اوچھالی کا اچانک دورہ

نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)چیف ایگزیکٹو آفیسر (ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی) خوشاب اے ڈی خان بلوچ نے گورنمنٹ ہائی سکول اوچھالی کا اچانک دورہ کیا ہیڈماسٹر ملک سلطان اکبر اعوان نے کمپیوٹر لیب، سائنس لیب، حال ہی میں قائم کردہ لائبریری اور کلاس رومز کا وزٹ کرایا سکول کے سازگار تعلیمی ماحول پر سی ای او نے کہا کہ گورنمنٹ ہائی سکول اچھالی ایک عظیم ادارہ ہے جو لوگوں کے ذہنوں میں موجود سرکاری اسکولوں کے بارے میں قاٸم شدہ روایتی تاثر مکمل طور پر تبدیل کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے انہوں نے سکول انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی یہ سکول نونہالان وطن کی ذہنی آبیاری کے ساتھ ساتھ نظریاتی اور اخلاقی تربیت کو بھی اسی طرح جاری رکھے گا انہوں نے سکول میں قائم کردہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ و سیکنڈری ایجوکشن سرگودھا کے میٹرک امتحانات 2022 کے امتحانی مرکز کا بھی معائنہ کیا اور قابل تعریف ریمارکس دیئے دورے کے اختتام پر اے ڈی خان بلوچ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گورنمنٹ ہائی سکول اچھالی کے محنتی اساتذہ طلباء کی مخفی صلاحیتوں کو بیدار کرکے ان کی استعداد اور فطرت کے مطابق زندگی کی دوڑ میں حصہ لینے کے لیے حسبِ سابق تیار کرتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں