323

موجودہ حکومت کی دھونس کی سیاست سے ریاست کونقصان پہنچ رہا ہے

نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)موجودہ حکومت کی دھونس کی سیاست سے ریاست کونقصان پہنچ رہا ہے اتحادی حکمران تحمل،تدبراورسیاسی فہم و فراست سے عاری ہیں عوام نے زر اور زور کی سیاست کیخلاف طبل جنگ بجا دیاضمیر فروش یقینا آئندہ انتخابات میں بری طرح ناکام ہوں گے ان خیالات کااظہاروادی سون پاکستان تحریک انصاف کےرہنماملک غلام جیلانی اعوان نے صحافیوں سےبات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے مزیدکہاکہ اقتدار کیلئے آئین کو موم کی ناک اورسیاسی روایات کومذاق نہ بنایا جائے تخت لاہورپرموروثی سیاست کے بوجھ سے عوام کااحساس محرومی مزید بڑھ جائیگانواز لیگ جمہوری جماعت نہیں نہ ہی پیپلز پارٹی جمہوری اقدار کافروغ چاہتی ہے دونوں جماعتوں میں موروثی سیاست پروان چڑھائی اور یہ روش بدستور قائم ہے جو جمہوریت پسندی کا دعویٰ کرنیوالی ان جماعتوں کا حقیقی چہرہ واضح کرنے کیلئے کافی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں